پہلی ترجیح امریکا میں تیل کی قیمتوں کو کم رکھنا،دوسری ترجیح ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے،جے ڈی وینس

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہےکہ امریکا کی پہلی ترجیح امریکا میں تیل اور گیس کی قیمتوں کو کم رکھنا اور دوسری ترجیح ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے، ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دوران دونوں اہداف حاصل کر رہے ہیں۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں جے ڈی وینس نےکہا کہ صورتحال فطری طور پر غیر یقینی ہے، کیونکہ خود ایرانی بھی غیر متوقع رویہ اختیار کرتے ہیں اور بعض اوقات وہ ان وعدوں کی پاس داری نہیں کرتے جو انہوں نے کیے ہوتے ہیں ۔



