وفاق 28ویں ترمیم لانے کی تیاری کر رہا ہے،کامریڈ ثمر حیدرجتوئی

ماتلی(رپورٹ:ایم آر گدی /جانو ڈاٹ پی کے)سندھ ہاری کمیٹی کے مرکزی صدر کامریڈ ثمر حیدرجتوئی نے کہا ہے کہ وفاق 28ویں ترمیم لانے کی تیاری کر رہا ہے جبکہ 27ویں ترمیم کے ذریعے سندھ کے حقوق چھیننے کی سازش کی جا رہی ہے، صحت، تعلیم، ٹیکس اور این ایف سی ایوارڈ سمیت سندھ کے وسائل پر قبضے کے لیے وفاق تمام تیاریاں کر رہا ہے اور اس مجوزہ ترمیم کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں کیونکہ اس سے سندھ کو بہت بڑا نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام، جمہوریت پسند، قوم پرست، سول سوسائٹی، سماجی، ادبی اور صحافتی حلقوں کو اب بیدار ہونے کا وقت آ گیا ہے اور اس ممکنہ ترمیم کے خلاف فوری طور پر اپنا احتجاج اور ردعمل ریکارڈ کرانا چاہیے، ہم کامریڈ بابائے سندھ حیدر بخش جتوئی کے نظریے کے مطابق سندھ سمیت پاکستان کے مظلوم عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہم سندھ کے لوگ وفاق کو واضح الفاظ میں کہنا چاہتے ہیں کہ سندھ کے حقوق چھیننے سے باز رہے ورنہ سندھ کے کروڑوں عوام اپنے حقوق کے لیے جیل جانے کو بھی تیار ہیں، سندھ کا عوام صبر کر رہا ہے اور وفاق نے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر کے مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا ہے جس کے باعث غریب آدمی ایک وقت کی روٹی کے لیے بھی پریشان ہے جبکہ ادویات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور عوام علاج کے لیے سخت مشکلات کا شکار ہیں، انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا یہ طوفان آئی ایم ایف کے کہنے پر برپا کیا گیا ہے اور عوام پر بجلی، تیل، گیس، ادویات، یوریا، کھاد اور زرعی ادویات پر ٹیکس لگا کر شدید ظلم کیا گیا ہے، پوری دنیا میں تیل کی قیمتیں کم ہیں مگر یہاں قرضوں کی خاطر عوام پر مزید بوجھ ڈالا جا رہا ہے جس سے لوگ خودکشیوں پر مجبور ہو رہے ہیں جبکہ ہاری، مزدور اور محنت کش طبقہ صرف ایک وقت کی روٹی کے لیے بھی پریشان ہو چکا ہے اور ہم ہر احتجاج اور ہر قدم پر عوام کے ساتھ ہیں، انہوں نے کہا کہ 21 مئی کو حیدرآباد میں کامریڈ بابائے سندھ حیدر بخش جتوئی کی برسی منائی جا رہی ہے جس میں تمام افراد کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے، اس موقع پر میر آزاد ٹالپر، جبار باغی، نیاز حسین لنڈ، نیاز لنڈ اور دیگر بھی موجود تھے۔ اے ایم گدی ماتلی 03003033377۔ فوٹو کپیسن ۔

مزید خبریں

Back to top button