جنوبی لبنان پر اسرائیلی بمباری جاری، ضلع صور کے سرحدی قصبے دوبارہ نشانہ بن گئے


بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے ضلع صور کے سرحدی قصبوں مجدل زون اور المنصوری پر ایک بار پھر بمباری کی ہے۔
لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق تازہ فضائی حملے اسی روز ان علاقوں اور بنت جبیل میں متعدد عمارتوں کو دھماکوں سے تباہ کیے جانے کے چند گھنٹوں بعد کیے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے لیے طے پانے والے فریم ورک معاہدے کے باوجود اسرائیل جنوبی لبنان میں اپنی فوجی کارروائیاں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے، جس کے باعث سرحدی علاقوں میں کشیدگی بدستور برقرار ہے۔
تازہ حملوں کے بعد متاثرہ علاقوں میں خوف و ہراس کی فضا پائی جا رہی ہے، جبکہ کسی ممکنہ جانی نقصان یا زخمیوں کے بارے میں فوری طور پر تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔