ضرورت پڑی تو اسرائیلی افواج لبنان کے محاذ پر مزید اندر تک پیش قدمی کریں گی، اسرائیلی آرمی چیف

تل ابیب(جانوڈاٹ پی کے)اسرائیلی میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان کے اسرائیلی زیرقبضہ علاقےکے دورےکے دوران فوجی افسران سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی آرمی چیف ایال زمیرنے کہا کہ اسرائیلی فوج تمام محاذوں پر کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔
اسرائیلی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو اسرائیلی افواج لبنان کے محاذ پر مزید اندر تک پیش قدمی کریں گی اور مزید علاقوں تک پہنچیں گی۔



