انتہا پسند اسرائیلی وزیر کا حزب اللہ پر دباؤ ڈالنے کیلئے لبنانی خواتین اور نوجوانوں کو اغوا کرنے کا مطالبہ

دوحہ(جانوڈاٹ پی کے)انتہا پسند اسرائیلی وزیر اتمر بن گویر نے حزب اللہ پر دباؤ ڈالنے کیلئے لبنانی خواتین اور نوجوانوں کو اغوا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر اتمر بن گویر نے یہ مطالبہ  منگل کو ہونے والے سکیورٹی کابینہ کے اجلاس کے دوران کیا۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے بن گویر نے کہا کہ آئیں حزب اللہ کے حوالے سے روایتی سوچ سے ہٹ کر سوچیں۔ علاقے پر قبضہ اور بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی خواتین اور نوجوانوں کو حراست میں لے کر  جیلوں میں منتقل کیا جائے، یہی چیز انہیں سب سے زیادہ نقصان پہنچاتی ہے‘۔

رپورٹ کے مطابق 2024 کی جنگ کے بعد سے اسرائیلی افواج متعدد لبنانی شہریوں کو حراست میں لے چکی ہیں تاہم ان کی درست تعداد سامنے نہیں آئی۔

یہ افراد ان 1316 افراد میں شامل ہیں جو اس وقت ’غیر قانونی جنگجو‘ قانون کے تحت حراست میں ہیں، جن میں غزہ کے فلسطینی اور شامی شہری بھی شامل ہیں۔ اس قانون کے تحت حراست میں لیے گئے افراد پر باضابطہ فرد جرم عائد نہیں کی جاتی۔

یہ قانون 2002 میں نافذ کیا گیا تھا تاکہ اسرائیلی دائرہ اختیار سے باہر لبنانی شہریوں کو غیر معینہ مدت کے لیے حراست میں رکھا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button