پاکستان اور ایران کے تعلقات تاریخ کے بہترین دور سے گزر رہے ہیں، اسماعیل بقائی

تہران(ویب ڈیسک) ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے کوششیں کر رہا ہے، جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ ایران میں دوطرفہ تعلقات اور سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا کا اقتصادی دباؤ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، امریکی اقتصادی پابندیاں غیر قانونی ہیں۔

اسماعیل بقائی نے بتایا کہ سلطنت عمان کے وزیر خارجہ سید بدر البوسعیدی کل تہران کا دورہ کریں گے، جس کا مقصد خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے ساحلی ممالک کے درمیان سیاسی مشاورت کا عمل بھی آگے بڑھایا جائے گا۔

ایرانی ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران کو مکہ معاہدے میں شمولیت کی باضابطہ دعوت نہیں ملی، تاہم پاکستان اور ایران کے تعلقات تاریخ کے بہترین دور سے گزر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button