اسلام آباد:ریڈ زون میں پی ٹی آئی، جماعت اسلامی کے مارچ سے نمٹنے کی تیاریاں جاری

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)اسلام آباد کے ریڈزون میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جماعت اسلامی کے مارچ کے دوران مظاہرین سے نمٹنے کی تیاریاں جاری ہیں، جس کے لیے کنیٹنرز کی ویلڈنگ کی جارہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے ریڈزون کو سیل کرنے کا عمل جاری ہے اور ریڈزون کے گرد کنٹنیر لگا کر انہیں ویلڈ کیا جا رہا ہے، کنیٹنیرز کو ایک دوسرے کے ساتھ لوہے کی سلاخیں اور پتریاں رکھ کر ویلڈ کیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ ویلڈنگ کرنے سے کنیٹینرز کو ان کی جگہ سے ہٹانا مشکل ہوجائے گا، کنٹینرز کی دیواریں بنا کر ان کے پیچھے بھی کنٹینرز رکھے جا رہے ہیں۔

وفاقی پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ مظاہرین کسی صورت بھی ریڈزون میں داخل نہ ہونے پائیں۔

یاد رہے کہ ماضی میں مظاہرین کنٹینرز ہٹا کر ریڈزون میں داخل ہوگئے تھے تاہم اب ویلڈنگ کے عمل سے کنٹینیرز کو اپنی جگہ سے ہٹانا مشکل ہو جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button