اسحاق ڈار 5 روزہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے

لندن(جانوڈاٹ پی کے)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار برطانیہ کے 5 روزہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے۔ برطانوی وزیر خارجہ سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہوں گی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لندن پہنچنے پر برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کشمنر عثمان ٹیپو نے اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔ 24 اگست سے شروع ہونے والے سرکاری دورے کے دوران اسحاق ڈار برطانوی وزیرخارجہ ایڈملی بینڈ سمیت اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
اسحاق ڈار انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل سے بھی ملیں گے۔ جس میں خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی پر بات ہوگی۔ اسحاق ڈار کی کامن ویلتھ کی سیکریٹری جنرل اور برطانوی وزیرمملکت برائے پاکستان اسٹیفن ڈوتھی سے بھی ملاقات ہوگی۔



