اسحاق ڈار 24 سے 28 اگست تک برطانیہ کے سرکاری دورے پر جائیں گے


اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار 24 سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔
دورے کے دوران اسحاق ڈار اپنے برطانوی ہم منصب وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ سے ملاقات کریں گے، جس میں پاک برطانیہ دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
نائب وزیراعظم برطانوی دفتر خارجہ کے وزیر مملکت برائے پاکستان اسٹیفن ڈاؤٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعاون اور باہمی روابط کے فروغ سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔
حکام کے مطابق اسحاق ڈار کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔