ایشان کشن نے پاکستانی مداح کا دل جیت لیا، باؤنڈری پر جا کر ملاقات اور آٹوگراف دے دیا

لندن (ویب ڈیسک) بھارتی وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن نے انگلینڈ کے خلاف پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل ایک پاکستانی مداح کے ساتھ محبت بھرے انداز سے پیش آ کر شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے۔
ساؤتھیمپٹن کے روز باؤل گراؤنڈ میں پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایشان کشن نے باؤنڈری کے قریب موجود پاکستانی مداح کو دیکھا تو خود چل کر ان کے پاس گئے، مصافحہ کیا اور چند لمحے گفتگو بھی کی۔
VIDEO OF THE DAY…..!!!! ❤️
– Ishan Kishan specially came over to meet a Pakistan fan. A lovely gesture. 👏 pic.twitter.com/xwjPxiX3dz
— Sheri. (@CallMeSheri1_) July 12, 2026
بھارتی کرکٹر نے مداح کے پاس موجود بھارتی ٹیم کیپ پر آٹوگراف بھی دیا اور دوبارہ ملاقات کی حامی بھری۔ اس موقع پر مداح جذباتی دکھائی دیے جبکہ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین نے ایشان کشن کے اس مثبت انداز کو خوب سراہا۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب بھارت کو انگلینڈ کے مشکل دورے کے دوران ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0-4 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم ایشان کشن کے اس رویے نے کھیل کے اصل جذبے اور باہمی احترام کی خوبصورت مثال قائم کر دی۔



