بھارتی کرکٹرایشان کشن کا پاکستانی مداح سے محبت بھرا انداز وائرل

لندن(جانوڈاٹ پی کے)بھارتی وکٹ کیپر بلے بازایشان کشن نے انگلینڈ کے خلاف پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل ایک خصوصی پاکستانی مداح کے ساتھ محبت بھرا رویہ اختیار کرکے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے۔

ساؤتھیمپٹن کے روز باؤل میں پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایشان کشن نے باؤنڈری کے قریب موجود اپنے پاکستانی مداح کو دیکھا تو خود چل کر ان کے پاس گئے، مصافحہ کیا اور چند لمحے گفتگو بھی کی۔

ایشان کشن نے مداح کے پاس موجود بھارتی ٹیم کے کیپ پر آٹو گراف بھی دیا اور دوبارہ ملنے کی بھی حامی بھری۔

مداح اس ملاقات پر جذباتی دکھائی دیے جبکہ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین نے ایشان کے اس خوبصورت انداز کو خوب سراہا۔

یہ واقعہ اس مشکل دورے کے دوران پیش آیا جس میں بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں 0-4 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم ایشان کشن کے اس مثبت عمل نے کھیل کے اصل جذبے کو اجاگر کیا اور ایک یادگار لمحہ بنا دیا۔

مزید خبریں

Back to top button