ایران نےآبنائےہرمزکھولنے کااعلان کردیا،ٹرمپ کا اظہارتشکر،تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ،یورپی منڈیوں میں کاروبارتیز
جنگ بندی کے باقی دنوں میں آبنائے ہرمز مکمل کھلا رہے گا: عباس عراقچی

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا۔ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ لبنان میں جنگ بندی کے بعد تجاری جہازوں کے لیے آبنائے ہرمز کھول رہے ہیں،جنگ بندی کے باقی دنوں میں آبنائے ہرمز مکمل کھلا رہے گا، تجارتی جہازوں کے راستے کی پہلے ہی نشاندہی کی گئی ہے۔
دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ اور امریکی صدر کے ٹویٹ کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمیتں 87.95تک پہنچ گئی ہے۔
علازہ ازیں یورپی منڈیوں میں بھی کاروبار تیز ہوگیاہے۔



