امریکا20ارب ڈالر کے منجمد ایرانی اثاثے جاری کرنے پر تیار

بدلے میں ایران اپنے افزودہ یورینیم کے ذخیرے سے دستبردار ہوگا، امریکی میڈیا

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی میڈیا نے دعویٰ کیاہےکہ امریکااور ایران کے درمیان مذاکرات میں نئی پیشرفت ہوئی ہے۔واشنگٹن نے ایران کے20ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے جبکہ بدلے میں ایران اپنے افزودہ یورینیم سے دستبردار ہو گا۔امریکی میڈیا کے مطابق یورینیم کو کس طرح سنبھالا جائے گا اور ایرانی جوہری پروگرام کو روکنے کی مدت پر بھی اختلافات ہیں۔یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لبنان میں جنگ بندی کے بعد تجاری جہازوں کے لیے آبنائے ہرمز کھول رہے ہیں، جنگ بندی کے باقی دنوں میں آبنائے ہرمز مکمل کھلا رہے گا، تجارتی جہازوں کے راستے کی پہلے ہی نشاندہی کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button