ایران اور قطر کے درمیان اہم سفارتی رابطے، آبنائے ہرمز پر مرحلہ وار پیش رفت کا امکان

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی سپیکر باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی نے قطری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات کی، جس میں خطے کی صورتحال اور آبنائے ہرمز سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق یہ ملاقات خطے میں کشیدگی کم کرنے اور تنازع کے خاتمے کیلئے جاری سفارتی کوششوں کا حصہ ہے۔
ایرانی عہدیدار کے مطابق مفاہمتی یادداشت سے متعلق مختصر اعلان آج متوقع ہے، تاہم اس میں جوہری معاہدہ شامل نہیں ہوگا جبکہ آبنائے ہرمز کو مرحلہ وار کھولنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔



