ایران کو 3 ارب ڈالر کے زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول، خصوصی اماراتی طیارہ تہران پہنچ گیا

تہران(ویب ڈیسک) ایران کو اپنے منجمد زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول ہو گئی ہے، جس کے تحت 3 ارب ڈالر مالیت کی رقم خصوصی اماراتی طیارے کے ذریعے تہران پہنچا دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رجسٹرڈ ایک خصوصی طیارہ ابوظہبی سے پرواز کرکے تہران کے مہر آباد ہوائی اڈے پر اترا، جہاں ایرانی زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط منتقل کی گئی۔

فضائی نگرانی کے اعداد و شمار کے مطابق یہ منتقلی ایران اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مالیاتی تعاون کے تحت عمل میں آئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اماراتی فریق نے ایران کے 10 ارب سے 20 ارب ڈالر تک کے مزید اثاثے مرحلہ وار جاری کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور مالیاتی تعاون کے ایک وسیع تر فریم ورک کا حصہ سمجھی جا رہی ہے، جس سے خطے میں معاشی روابط کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ اثاثوں کی مرحلہ وار واپسی ایران کی معیشت کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے اور اس سے مالیاتی استحکام میں مدد ملنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Back to top button