ایران پرامریکی حملوں کے دوران خارگ جزیرے کو 550 مرتبہ نشانہ بنایا گیا،ایرانی وزیر برائے پیٹرولیم

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی وزیر پٹرولیم محسن پاک نژاد نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران ایران کے خارگ جزیرے کو 550 مرتبہ نشانہ بنایا گیا۔

گزشتہ دو سالوں کے دوران ایرانی وزارت پٹرولیم کی کارکردگی  کے حوالے سے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے محسن پاک نژاد نے کہا کہ وزارت نے ملک کے اسٹریٹجک ذخائر، پیداواری عدم توازن اور ساؤتھ پارس گیس فیلڈ کے چیلنجز سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی منصوبوں پر بھی کام جاری رکھا۔

ایرانی وزیر نے حملوں کے دوران ایران کے تیل کی برآمد کے سب سے بڑے مرکز جزیرہ خارگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ’تقریباً 23 سے 24 مربع کلومیٹر رقبے پر محیط خارگ جزیرے کو 550 سے زائد مرتبہ نشانہ بنایا گیا جو کہ ایک حیران کن تعداد ہے۔ اس کے باوجود ہمارے عملے نے بمباری کے دوران بھی پورے عزم کے ساتھ آئل ٹینکرز میں تیل بھرنے کا کام جاری رکھا‘۔

مزید خبریں

Back to top button