ایران جوہری ٹیکنالوجی کے حصول کا سفر پوری قوت سے جاری رکھےگا، پاسداران انقلاب

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران اسلامی پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل مصطفیٰ ایزدی نے کہا ہےکہ دشمن کی جانب سے ملک کی جوہری صنعت کو تباہ کرنے کی کوششوں کے باوجود ایران اپنی جوہری ٹیکنالوجی اور سائنسی ترقی کا سفر پوری مضبوطی اور عزم کے ساتھ جاری رکھے گا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل ایزدی نے کہا کہ دشمن ایران کی جوہری تنصیبات تک رسائی سمیت تمام محاذوں پر ناکام رہا، ہم ملک کے جوہری، سائنسی اور ترقیاتی سفر کو پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔



