ایران پر امریکی حملوں کی سنچری؛ بندر عباس اور چابہار سمیت متعدد شہر لرز اٹھے، تہران کا امریکی ففتھ فلیٹ پر دندان شکن جوابی وار!

واشنگٹن: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے) مشرق وسطیٰ میں عالمی جنگ کا دھماکہ خیز آغاز ہو گیا ہے اور امریکہ نے اسرائیل کے ہمراہ ایران پر چواسی سے زائد مقامات پر ہولناک بمباری کرتے ہوئے 170 سے زائد فضائی و بحری حملے کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ ہونے والے حالیہ معاہدے (MOU) کو عملاً مسترد کرنے کے بعد یہ خوفناک ترین کشیدگی پیدا ہوئی ہے، جس کا مقصد ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنا ہے۔ امریکی جنگی طیاروں نے ایران کے اہم تجارتی روٹس، بندر عباس، چابہار، جزیرہ کشم اور حواز سمیت متعدد شہروں کو نشانہ بنایا ہے، جس میں متعدد ایرانی اہلکار شہید اور دو اہم پل تباہ ہو چکے ہیں۔ یہ حملے ایک ایسے وقت میں کیے گئے جب ایران میں آیت اللہ خامنہ ای کی تجہیز و تکفین کا آخری مرحلہ جاری تھا۔ دوسری طرف ایران نے بھی اس ہولناک بمباری کا دندان شکن جواب دیتے ہوئے بحرین میں موجود امریکی ففتھ فلیٹ، اردن اور کویت پر میزائلوں اور ڈرونز کی برسات کر دی ہے، جس کے بعد پورے خطے میں ہاہاکار مچ گئی ہے۔ اسرائیل اس صورتحال کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے امریکہ کو اس آل آؤٹ وار میں مستقل جھونکنے میں کامیاب ہو چکا ہے تاکہ گریٹر اسرائیل کے منصوبے کے تحت غزہ، شام اور جنوبی لبنان پر اپنا غاصبانہ قبضہ مزید مضبوط کر سکے۔ نیتن یاہو حکومت امریکی کانگریس میں نئے بل کے ذریعے سالانہ 1.4 ٹرلین ڈالر کے مساوی امریکی فوجی ٹیکنالوجی اور فنڈز پر تصرف حاصل کرنے کے قریب ہے، جس سے خطے میں ایٹمی آپشن کے استعمال کا حقیقی خطرہ پیدا ہو چکا ہے۔
اس ہولناک عالمی بحران اور امریکہ اسرائیل گٹھ جوڑ کی سنسنی خیز تفصیلات جاننے کے لیے معروف تجزیہ کار توصیف احمد خان کا یہ وی لاگ مکمل دیکھیں:




