ایران امریکہ جنگ میں نیا موڑ: فردو اور اصفہان میں تابکاری، دو سائنسدان ہلاک؛ نتنز سے افزودہ یورینیم خفیہ مقام پر منتقل کرنے کا انکشاف!

​تہران: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے) مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کر گئی ہے جہاں ایران نے امریکہ کی رات بھر جاری رہنے والی بمباری کے جواب میں امریکی اور اس کے اتحادیوں کے ٹھکانوں پر میزائلوں اور ڈرونز کی نئی لہر سے حملے شروع کر دیے ہیں۔ ایران نے کویت، قطر، اردن اور عراق میں امریکی اہداف کو نشانہ بنایا ہے جبکہ امریکی حملوں میں ایران کا روس اور چین کے ساتھ ریل لنک اور تہران کا مشہد سے رابطہ منقطع کر دیا گیا ہے۔ اس دوران معروف صحافی سیمول ہرش کی ایک تہلکہ خیز رپورٹ منظرِ عام پر آئی ہے جس کے مطابق ایران کی دو اہم ترین ایٹمی تنصیبات فردو اور اصفہان میں شدید تابکاری (ریڈیشن) پھیل چکی ہے جس کے باعث وہاں موجود ہائیلی انرچڈ یورینیم نیوکلیئر ڈسٹ میں تبدیل ہو کر ناکارہ ہو گیا ہے۔ اس تابکاری کا شکار ہو کر دو ایرانی نیوکلیئر سائنسدان بھی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ نتنز کے ایٹمی مرکز پر ماضی میں ہونے والے بنکر بسٹر بموں کے حملوں کے باوجود وہاں موجود افزودہ یورینیم کے کینسٹرز محفوظ تھے، جسے ایران نے اب کسی انتہائی خفیہ اور محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے، جس نے اسرائیلی انٹیلیجنس اداروں کو شدید پریشان کر دیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے بھی جنگ میں دوبارہ کودنے کا اصرار کرتے ہوئے اپنے ایئر ڈیفنس سسٹمز کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور شہریوں کو سائرن بجتے ہی زیرِ زمین شیلٹرز میں جانے کی ہدایت کی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ لڑائی اب ایٹمی پروگرام سے بڑھ کر دونوں ممالک کی اندرونی سیاست اور کریڈیبلٹی کی جنگ بن چکی ہے جہاں ٹرمپ امریکہ میں اپنی ساکھ بحال کرنا چاہتے ہیں اور ایرانی قیادت خامنہ ای کی وفات کے بعد عوامی دباؤ اور انتقام کے نعروں کے باعث ابنائے ہرمز میں حملے کرنے پر مجبور ہے۔ اس سنسنی خیز صورتحال کی مزید اندرونی تفصیلات جاننے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کر کے معظم فخر کا مکمل وی لاگ دیکھیں۔

YouTube player

 

مزید خبریں

Back to top button