ایران نے انتہائی افزودہ یورینیم کو امریکا سے بچانے کی کوششیں تیز کردیں، امریکی انٹیلجنس کا دعویٰ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی انٹلیجنس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اپنے انتہائی افزودہ یورینیم کو امریکا سے بچانے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ ممکنہ طور پر بم بنانے کی صلاحیت والے اس یورینیم کے گرد بارودی سرنگوں کا جال بچھا دیا ہے۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق یہ تقریباً ڈیڑھ ٹن افزودہ یورینیم ہے اور اس یورینیم تک پہنچنا ایک ماہ پہلے کے مقابلے میں زیادہ مشکل ہوچکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ماضی میں صدر ٹرمپ اشارے دے چکے ہیں، کہ وہ امریکی فوج کو ایران میں گھس کر یورینیم کو قبضے میں لینے کا حکم دے سکتے ہیں۔
مئی میں ایسا ہی ایک آپریشن آخری وقت میں "انتہائی خطرناک” قرار دے کر ادھورا چھوڑا جا چکا ہے۔ افزودہ یورینیم کا ایک بڑا حصہ اصفہان کے تباہ شدہ ایٹمی مرکز کے سیکڑوں ٹن مبلے تلے دبا ہوا ہے۔



