ایران کا اسرائیل کو مٹانے کا حتمی الٹی میٹم! ٹرمپ کی نتن یاہو کو گالیوں سے بھرپور کال

لاہور: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے) مشرق وسطیٰ کی صورتحال انتہائی دھماکہ خیز رخ اختیار کر گئی ہے جہاں ایران نے لبنان پر اسرائیلی جارحیت کی صورت میں امن مذاکرات مکمل طور پر منسوخ کرتے ہوئے تل ابیب اور حیفہ کو میزائل حملوں سے راکھ کا ڈھیر بنانے کی کھلی دھمکی دے دی ہے۔ ایرانی رہبر اعلیٰ کے سخت ترین موقف کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتن یاہو کے درمیان انتہائی تلخ ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے جس میں امریکی صدر نے شدید غصے میں آپے سے باہر ہو کر نتن یاہو کو ننگی گالیاں دیں اور انہیں پاگل اور ناشکرا قرار دیتے ہوئے یاد دلایا کہ اگر وہ نہ ہوتے تو نتن یاہو کرپشن کے کیسز میں جیل کی چکی پیس رہے ہوتے۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ بیروت پر حملے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے کیونکہ نتن یاہو کے پاگل پن کی وجہ سے پوری دنیا میں اسرائیل اور امریکہ سے نفرت عروج پر پہنچ چکی ہے تاہم اسرائیلی وزیراعظم نے اس سخت سرزنش کے باوجود ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب عراقی پانیوں میں ایرانی اور امریکی بحری جہازوں کے درمیان میزائلوں کا تبادلہ ہوا ہے جس کے بعد خطے میں بڑی جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ ایران نے آبنائے ہرمز اور باب المندب کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی ایٹمی معاہدے سے بھی باہر نکلنے کی دھمکی دی ہے جس سے عالمی معیشت اور پاکستان کی ثالثی کوششوں کو شدید زک پہنچی ہے۔
اس سنسنی خیز صورتحال کی تمام اندرونی تفصیلات اور سچے حقائق جاننے کے لیے معروف صحافی معظم فخر کا یہ وی لاگ آخر تک لازمی دیکھیں۔




