یومِ اقبال پر9نومبر کوملک بھرمیں عام تعطیل کااعلان

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)وفاقی حکومت نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یومِ ولادت کے موقع پر 9 نومبر 2026 کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیر 9 نومبر کو یومِ اقبال کے سلسلے میں پورے ملک میں سرکاری تعطیل ہوگی۔ یہ تعطیل کابینہ ڈویژن کی جانب سے 19 جنوری 2026 کو جاری کیے گئے سالانہ تعطیلات کے سرکلر کے تحت دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں تمام وزارتوں اور سرکاری محکموں کو فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تعطیل کے باعث ملک بھر میں سرکاری و نجی دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
ہفتے میں دو تعطیلات والے دفاتر اور تعلیمی اداروں کے ملازمین کو 7 سے 9 نومبر تک مسلسل تین چھٹیاں ملیں گی، جبکہ منگل 10 نومبر سے معمولات زندگی بحال ہوجائیں گے۔



