جنگ بندی ختم کرنے کااعلان،پی ایس ایکس شدیدمندی کاشکار

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران سے جنگ بندی ختم کرنے کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچیج میں بھی شیدی مندی دیکھی گئی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک ساتھ7حدیں گنوا بیٹھی،پاکستان اسٹاک ایکسچیج کا100انڈیکس6713پوائنٹس کم ہوکر179542پر آگیا۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بھی6فیصد بڑا اضافہ دیکھا گیا، برینٹ کروڈ78اعشاریہ82اور ڈبلیو ٹی آئی74اعشاریہ96ڈالرکاہو گیا۔واضح رہے کہ ترکی میں نیٹو چیف کے ساتھ میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے معاملے میں بہت زیادہ وقت ضائع کیا،میرے خیال میں مفاہمتی یادداشت ختم ہوچکی،وہ بیمارذہنیت کے لوگ ہیں اب ہمیں اپنا کام کرنا ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button