لاہور میں پارکنگ تنازع پر فائرنگ، شہری ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)کوٹ لکھپت آٹو مارکیٹ میں گاڑی پارک کرنے کے معمولی تنازع نے خطرناک رخ اختیار کرلیا، تلخ کلامی کے بعد فائرنگ سے ایک شہری ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا، واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق چونگی امرسدھو میں کوٹ لکھپت آٹو مارکیٹ کے قریب گاڑی پارک کرنے پر شہری اور ملزم کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ اسی دوران مبینہ طور پر ملزم نے شہری کو تھپڑ مارا اور بعد ازاں فائرنگ کرکے اسے ٹانگ پر زخمی کردیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے شہری کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں وہ زیرِ علاج ہے۔

واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں پارکنگ کے تنازع کے بعد پیش آنے والے جھگڑے کے مناظر دکھائی دیتے ہیں۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی سے متعلق تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button