نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں 79واں یومِ آزادی شایانِ شان انداز میں منایا گیا

نیودہلی(جانوڈاٹ پی کے)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں 79 واں جشن آزادی روایتی جوش و جذبے اور شایان شان انداز میں منایا گیا۔

پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں  پاکستانی ناظم الامور سعد احمد وڑائچ، ہائی کمیشن کے افسران، عملے اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

 پاکستانی ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے چانسلری کے لان میں پرچم کشائی کی۔

یوم آزادی کی تقریب میں صدر مملکت اور   وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائےگئے۔

پاکستانی ناظم الامور نے اپنےخطاب میں دو قومی نظریہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان کا قیام برصغیر کے مسلمانوں کی اپنے مستقبل کا فیصلہ خودکرنےکی دیرینہ خواہش کی تکمیل تھی۔

پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم آزادی کی تقریب میں بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلوز  بھی پیش کیے۔

مزید خبریں

Back to top button