ایم پی اے جاوید علاؤالدین اوراے سی صائمہ نذیر نے گورنمنٹ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول میں جدید لیب کا افتتاح کردیا

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے)ایم پی اے چوہدری جاوید علاؤالدین اور اسسٹنٹ کمشنر صائمہ نذیر کی گورنمنٹ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کا جدید کمپیوٹر لیب کا افتتاح اور طلبہ کو ڈیجیٹل دور کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کا عزم، حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق طالبعلموں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لیے اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی محمد یوسف کاہلوں کی زیر نگرانی گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول میں اپ گریڈ کی جانے والی جدید ترین کمپیوٹر لیب کی پروقار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی حلقہ کے ایم پی اے چوہدری جاوید علاؤالدین اور اسسٹنٹ کمشنر صائمہ نذیر تھے۔ انہوں نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ طور پر اپ گریڈڈ کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن محمد یوسف سمیت محکمہ تعلیم کے افسران، سکول کے پرنسپل، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ جدید خطوط پر استوار کی جانے والی اس کمپیوٹر لیب میں 20 نئے کمپیوٹر سسٹمز، ہائی سپیڈ انٹرنیٹ اور جدید ترین سافٹ ویئرز فراہم کیے گئے ہیں تاکہ سرکاری سکول کے بچے بھی کمپیوٹر کے جدید علوم سے استفادہ حاصل کر سکیں۔ ایم پی اے چوہدری جاوید علاؤالدین نے کہا کہ رینالہ خورد کے تمام سرکاری کو رفتہ رفتہ جدید سہولیات سے لیس کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دور حاضر انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ہے اور ہمارے سرکاری سکولوں کے بچے کسی بھی نجی ادارے کے بچوں سے کم نہیں ہیں۔ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول میں اس جدید لیب کی اپگریڈیشن کا مقصد غریب اور متوسط طبقے کے بچوں کو کمپیوٹر کے جدید علوم کے مواقع فراہم کرنا ہے



