13سال بعد وفا ناتھن شاہی پبلک لائبریری کا افتتاح ہو گیا

خیرپور ناتھن شاہ میں نوجوان طلباء سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی طویل جدوجهد کے نتائج13سال بعد وفا ناتھن شاہی پبلک لائبریری کا افتتاح ہو گیا

خیرپور ناتھن شاہ میں نوجوانوں کے لیے ایک اہم تعلیمی منصوبہ مکمل، صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت و نوادرات سید ذوالفقار علی شاہ نے ایم پی اے زبیر احمد جونیجو کے ہمراہ وفا ناتھن شاہی پبلک لائبریری کا افتتاح کر دیا۔

 محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے قائم لائبریری میں جدید کمپیوٹر لیب، سی ایس ایس سمیت مختلف کورسز اور ہزاروں کتب دستیاب ہیں۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ لائبریری خیرپور ناتھن شاہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھی، جس کی تکمیل سے نوجوانوں کو جدید تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت تعلیم کے فروغ اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید خبریں

Back to top button