پنجاب میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں جاری، 37 ہزار سے زائد افراد ڈی پورٹ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) پنجاب بھر سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل بدستور جاری ہے، جبکہ پنجاب پولیس نے اب تک 37 ہزار سے زائد افراد کو ڈی پورٹ کر دیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر سے 37 ہزار افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو ان کے ممالک واپس بھیجا جا چکا ہے، جبکہ 214 افراد اس وقت ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔

ترجمان کے مطابق ڈی پورٹ کیے گئے افراد میں 14 ہزار 954 مرد، 7 ہزار 254 خواتین اور 14 ہزار 783 بچے شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ واپس بھیجے گئے افراد میں 11 ہزار 145 رہائشی ثبوت رکھنے والے، 11 ہزار 137 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز جبکہ 14 ہزار 709 غیر قانونی مقیم غیر ملکی شامل ہیں۔

پنجاب پولیس کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل حکومتی پالیسی کے مطابق جاری رہے گا اور متعلقہ اداروں کے تعاون سے کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button