تھرپارکر میں غیر قانونی شکار میں اضافہ، شکاریوں نے دو ہرن مار دئیے، مقامی افراد کا شدید احتجاج

مٹھی (رپورٹ: میندھرو کاجھروی / جانو ڈاٹ پی کے) سردی کا موسم شروع ہوتے ہی ضلع تھرپارکر میں شکاری تیز ہو گئے، معصوم اور نایاب جانوروں کا شکار معمول بن گیا، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق رات گئے ایک افسوسناک واقعہ ڈیپلو کے گاؤں پڑہاری بجیر کے قریب سنگلی سٹاپ پر پیش آیا جہاں دو ویگو گاڑیوں میں سوار نامعلوم افراد نے دو ہرنوں کا شکار کر لیا۔ گولی لگنے سے ایک ہرن موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

فائرنگ کی آواز سنتے ہی گاؤں والے پہنچ گئے اور شکاریوں کا پیچھا کیا تاہم شکاری ایک ہرن کو پیچھے چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

مقامی لوگوں نے اس غیر قانونی شکار پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ اداروں سے ایسی کارروائیوں کو روکنے اور معصوم جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

مزید خبریں

Back to top button