آزاد کشمیر انتخابات: مخالفین شکست قبول کرنے کا حوصلہ پیدا کریں، اختیار ولی خان

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ انتخابات میں کامیابی یا ناکامی کو جمہوری روایت کے مطابق کھلے دل سے قبول کرنے کی اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کریں۔

اختیار ولی خان نے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ اطلاعات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) تمام انتخابی حلقوں میں نمایاں برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔

سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ شکست کی صورت میں اپنے مخالفین کو مبارکباد دینے کا اخلاقی اور سیاسی حوصلہ پیدا کریں۔

انہوں نے یاد دلایا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں جب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے کامیابی حاصل کی تھی، تو ن لیگ نے کھلے دل سے انہیں مبارکباد دی تھی۔

انتخابی عمل کی شفافیت اور جمہوری استحکام کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی قوتیں عوامی مینڈیٹ کا احترام کریں اور نتائج کو خوش اسلوبی سے تسلیم کریں۔

 

مزید خبریں

Back to top button