آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کو جھٹکا، بنگلادیشی کھلاڑیوں کی بڑی چھلانگ

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تازہ اپ ڈیٹ کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں تنزلی جبکہ بنگلادیشی کرکٹرز نے نمایاں بہتری حاصل کر لی ہے۔

بیٹرز رینکنگ میں بنگلادیش کے مشفق الرحیم 10 درجے ترقی کے بعد 16ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ پاکستان کے سعود شکیل 10 درجے تنزلی کے بعد 26ویں نمبر پر چلے گئے جبکہ بابراعظم ایک درجہ بہتری کے بعد 22ویں پوزیشن پر آ گئے۔ سلمان آغا نے بھی دو درجے ترقی حاصل کرتے ہوئے 27ویں نمبر پر جگہ بنائی۔

بولرز رینکنگ میں بنگلادیش کے ناہید رانا 10 درجے ترقی کے بعد 54ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ پاکستان کے نعمان علی دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئے جبکہ شاہین شاہ آفریدی 24ویں سے 26ویں نمبر پر چلے گئے۔

مزید خبریں

Back to top button