بدین: 20 سالہ محرومیوں کیخلاف قومی عوامی تحریک کا احتجاج اور بھوک ہڑتال جاری

بدین رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے )بدین ضلع کی تحصیل ٹنڈو باگو کی یونین کونسل خلیفوں قاسم کے عوام گزشتہ 20 سال سے بنیادی حقوق سے محروم ہیں ترقیاتی کاموں کی بحالی کے لیے قومی عوامی تحریک کی جانب سے پانچویں روز بھی احتجاجی مظاہرہ اور بھوک ہڑتال کی گئی۔ یوسی خلیفوں قاسم میں منتخب نمائندوں کی جانب سے ترقیاتی کاموں کی مکمل بندش اور بنیادی سہولیات کی شدید کمی کے خلاف احتجاج جاری ہے
قومی عوامی تحریک یونٹ گل محمد چانڈیو کی جانب سے گل حسن چانڈیو، ابراہیم ہنگورجو، عرفان روستمانی، ستار کوسو، خالد چانڈیو، ہریش میگھواڻ، ذوالفقار چانڈیو، نورو چانڈیو، غلام محمد ملاح، جاوید چانڈیو، مختیار چانڊيو، سجاد چانڈیو، مبارک چانڈیو اور علی خان چانڈیو نے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 20 سالوں سے علاقے کے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے، جس کے باعث گاؤں گل محمد چانڈیو، گاؤں محمد عرس چانڈیو، گاؤں ہاشم چانڈیو، گاؤں ابراہیم ملاح اور دیگر دیہات سڑکوں، پانی، صفائی، نالوں اور دیگر بنیادی ضروریات سے محروم ہیں انہونے کہا کہ برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اجرا کے لیے غیرقانونی اور بھاری فیسیں وصول کی جا رہی ہیں۔ منتخب نمائندے غائب ہیں اور دفتر میں صرف ایک پٹیوالا بیٹھا ہوتا ہے۔ مظاہرین نے حکومت، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور ترقیاتی کام دوبارہ شروع کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔



