اوکاڑہ،حق فیملی فیسٹول کی رنگا رنگ تقریب،پاک افواج کو زبردست خراج تحسین

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )حق فیملی فیسٹول کی رنگا رنگ تقریب، پاک افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔نامور فنکاروں کے ساتھ ساتھ مقامی پرفارمرز نے سماں باندھ دیا۔ کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید، ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج، ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری غلام رضا ربیرہ اور چوہدری افتخار حسین چھچھر اور آرمی افسران نے فیسٹیول میں شرکت کی۔ سابق ایم این اے راؤ محمد اجمل، ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر محکموں کے افسران بھی موقع پر موجود تھے۔ 10 ہزار سے زائد افراد کا جم غفیر فیملی فیسٹول کی رعنائیوں سے لطف اندوز ہونے سٹیڈیم پہنچ گیا۔ شاندار آتش بازی سے اوکاڑہ کا آسمان دھنک کے رنگوں سے جگمگا اٹھا ل۔ ملک کے نامور گلوکار حمیرا ارشد اور بلال سعید کی خوبصورت پرفارمنس نے عوام پر سحر طاری کر دیا۔ معرکہ حق فیملی فیسٹول میں عوام کے پرجوش چہرے خوشی سے کھل گئے۔ کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ معرکہ حق پاکستان کی سربلندی کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیملی فیسٹول کا مقصد پاک فوج کے کامیاب دفاع کے جشن کو منانا ہے۔ آج ہر چہرہ مسلح افواج کی تاریخی کامیابی پر خوشی اور تازگی سے سرشار ہے۔ کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے شاندار فیملی فیسٹول کے انعقاد اور عوام کو تفریح کا بہترین موقع فراہم کرنے پر ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور انکی پوری ٹیم کی کاوشوں کی تعریف بھی کی



