بدین پولیس کی جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کیخلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)بدین پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں آ ئیس فروش خاتون ملزمہ سمیت 14 ملزمان گرفتارمسروقہ موٹر سائیکل مسروقہ بکری 16 گرام آئیس 4190 سفینا/گٹکہ00 2 گرام چرس برآمد تفصیل کے مطابق ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو اور ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام علی انسپکٹر ایاز علی بھٹی نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ چوری کے کیس میں مطلوب 2 ملزمان مرید پتافی اور امین پتافی کو گرفتار کرلیا ہے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ ایک موٹر سائیکل اور ایک بکری برآمد کرلی گئی ہے ایس ایچ او تھانہ بدین سب انسپکٹر علاول خاصخیلی نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ A پلس کیٹیگری کے گٹکہ فروش ملزم وقار ملاح کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے 550 سفینا ساشے برآمد کر لیے گئے ہیں ایس ایچ او تھانہ بدین سب انسپکٹر علاول خاصخیلی نے کاروائیاں کرکہ دیسی شراب فروخت کرنے والے 3 ملزمان غمشاد ملاح، ارشد ملاح اور رمضان چانڈیو کو گرفتار کرلیا ہے ملزمان کے قبضے سے 70 لٹرز دیسی شراب برآمد کر لی گئی ہے ایس ایچ او تھانہ بدین نے مزید کارروائی کرکہ گٹکہ فروش ملزم پیار علی ملاح کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے 500 دیسی گٹکے برآمد کر لیے گئے ہیں ایس ایچ او تھانہ ڈیئی انسپکٹر غلام حیدر پنھور نے اسٹاف کے ہمراہ دیسی شراب کی بٹھی پر چھاپا مارکر 143 لٹرز دیسی شراب برآمد کر لی ہے پولیس نے کاروائی کے دوران بٹھی مالک محمد شریف چانڈیو کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم مولا بخش عرف پٹھان چانڈیو موقع پر فرار ہوگیا بدین پولیس نے کاروائی کرکہ A پلس کیٹیگری کی آئیس فروش ملزمہ زرینہ ملاح کو گرفتار کرلیا ہے ملزمہ کے قبضے سے 16 گرام آئیس برآمد کرلی گئی ہے بدین پولیس نے کاروائی کرکہ A پلس کیٹیگری کے سفینا سپلائر ملزم امجد شاھ کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے 550 سفینا ساشے اور 800 دیسی گٹکے برآمد کرلیے گئے ہیں انچارج سی آئی اے سب انسپکٹر گل حسن لغاری نے کاروائی کرکہ گٹکہ فروش ملزم حسن ملاح کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے 300 دیسی گٹکے برآمد کر لیے گئے ہیں ایس ایچ او تھانہ تلہار انسپکٹر اعجاز احمد سومرو نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ A پلس کیٹیگری کے گٹکہ فروش ملزم عبدالغنی کچھی کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے 500 گٹکے برآمد کرلیے گئے ہیں ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور انسپکٹر حاکم علی جلبانی نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ A پلس کیٹیگری کے گٹکہ فروش ملزم ذوھیب راھیموں کے قبضے سے 660 سفینا ساشے برآمد کرلیے ہیں جبکہ ملزم فرار ہو گیا ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور نے مزید کارروائی کے دوران عبد الحفیظ میمن کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے 330 سفینا ساشے برآمد کر لیے گئے ہیں ایس ایچ او تھانہ راجو خانانی انسپکٹر عبدالستار گھمبیر نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ چرس فروش ملزم سکندر علی رستمانی کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے 200 گرام چرس برآمد کرلی گئی ہے۔



