یوگا ٹیچر نے ایک ہی سانس میں پانی کے اندر 86 پش اپس لگا کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

ویتنام(جانوڈاٹ پی کے)ویتنام میں مقیم ایک یوگا ٹیچر نے اپنی مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے صرف ایک سانس میں پانی کے اندر 86 پش اپس لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
بھارت سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ کمل کلوئی نے بتایا کہ کیلستھینکس اور سانس روکنے کی خصوصی مشق نے انہیں اکتوبر 2025 میں ویتنام کے ایک سوئمنگ پول میں یہ کارنامہ انجام دینے کے قابل بنایا۔
اس سے قبل کمل کلوئی 2020 میں بھی پانی کے اندر مسلسل 21 یوگا آسن انجام دے کر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔
کمل کلوئی نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کے آفیشل کو بتایا کہ مجھے شروع ہی سے کچھ منفرد کرنے کا شوق تھا۔ جب بھی میں کسی کو عالمی ریکارڈ بناتے یا کوئی غیرمعمولی کامیابی حاصل کرتے دیکھتا، تو مجھے بھی حوصلہ ملتا تھا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز نے ان کے 86 پانی کے اندر پش اپس کے ثبوت کا جائزہ لینے کے بعد باضابطہ طور پر انکی کامیابی کی تصدیق کی۔



