فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بیلاروسی وفد کی اہم ملاقات،علاقائی سکیورٹی صورتحال پرغور

راولپنڈی (جانو ڈاٹ پی کے)بیلاروس کے سکیورٹی کونسل کے سٹیٹ سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل الیگزینڈر وولفوچ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی اور عالمی سکیورٹی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان و بیلاروس کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون کے دائرہ کار کا جائزہ لیا گیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں بیلاروس کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بیلاروسی وفد نے پاکستان کے ساتھ دفاعی و سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ وفد نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔

مزید خبریں

Back to top button