گنی میں خوفناک لینڈ سلائیڈنگ، لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک


کوناکری(مانیٹرنگ ڈیسک) گنی کے دارالحکومت کوناکری میں شدید بارش کے بعد لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا بڑا تودہ گرنے سے کم از کم 30 افراد ہلاک ہوگئے۔
حکومت کے مطابق رات بھر جاری رہنے والی شدید بارش کے باعث کچرے کا ایک بہت بڑا ڈھیر اچانک منہدم ہوگیا، جس کا ملبہ قریبی خیموں اور جھونپڑیوں پر جاگرا۔
حکومتی بیان کے مطابق حادثے میں 6 افراد شدید زخمی جبکہ 16 دیگر معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر کارروائیوں میں مصروف ہیں اور ملبے تلے دبے افراد کی تلاش جاری ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ اتنی شدید تھی کہ ایک رہائشی عمارت بھی ملبے تلے دب گئی، جبکہ قریبی کچی آبادیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔