چین کا گوانگزو بائیون ائیرپورٹ عالمی خوبصورتی کی فہرست میں نمبرون

لندن(جانوڈاٹ پی کے)روزانہ کروڑوں افراد فضائی سفر کرتے ہیں، جس کے دوران انہیں ائیر پورٹ پر وقت گزارنے کا تجربہ بھی ہوتا ہے۔

کچھ ہوائی اڈے ان کو پسند نہیں آتے، کچھ اوسط درجے کے لگتے ہیں اور کچھ ان کو دلوں میں جگہ بنالیتے ہیں۔

مگر دنیا کا سب سے خوبصورت ائیرپورٹ کونسا ہے جس کی خوبصورتی دیکھنے والوں کو مسحور کر دیتی ہے؟

Prix Versailles کے سالانہ انٹرنیشنل آرکیٹیکچر ایوارڈز میں دنیا کے خوبصورت ترین ائیرپورٹس کے ناموں کا اعلان کیا گیا، جس میں ایک ایشیائی ملک کا ائیر پورٹ نمبرون رہا۔

دنیا بھر کے ائیرپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد چین کے شہر گوانگزو کے گوانگزو بائیون انٹرنیشنل ائیرپورٹ ٹرمینل 3 کو دنیا کا خوبصورت ترین فضائی اڈہ قرار دیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button