امریکا کا گرین لینڈ میں دو نئے فوجی اڈے قائم کرنے کا منصوبہ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا اور ڈنمارک کے درمیان نئے معاہدے کے تحت امریکا گرین لینڈ میں دو نئے فوجی اڈے قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک فوجی اڈہ جنوبی گرین لینڈ کے نارسار سواک میں قائم کیا جائے گا، جہاں امریکا نے سرد جنگ کے دور میں بھی فوجی تنصیب قائم کر رکھی تھی، جبکہ دوسرا اڈہ مشرقی گرین لینڈ کے میسٹرس وگ میں قائم کرنے کی تجویز ہے، جہاں اس وقت ڈنمارک کی خصوصی فورسز تعینات ہیں۔

امریکا، ڈنمارک اور گرین لینڈ کے درمیان اس معاہدے پر نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر دستخط متوقع ہیں۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ طویل عرصے سے گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کی خواہش کا اظہار کرتے رہے ہیں، تاہم گرین لینڈ میں اس تجویز کو عوامی سطح پر مخالفت کا سامنا ہے۔

ڈنمارک کے مطابق نئے معاہدے کے ذریعے آرکٹک خطے کی سکیورٹی کو نیٹو کے دائرہ کار میں مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں

Back to top button