سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 29 ہزار روپے سے تجاوز

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان کے مقامی صرافہ بازار میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں ایک ہی روز میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ نرخوں کے مطابق منگل، 21 جولائی 2026 کو 24 قیراط فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 4 ہزار 29 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 3 ہزار 694 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 37 ہزار 346 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 219 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 396 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی 188 روپے اضافے کے بعد 5 ہزار 483 روپے کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں تیزی برقرار رہی، جہاں سونا 47 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 68 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا، جبکہ چاندی 2.19 ڈالر اضافے سے 59.17 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کرتی رہی۔

مزید خبریں

Back to top button