پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(جانو ڈاٹ پی کے) ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ایک تولہ سونا مزید 1800 روپے سستا ہوگیا۔مقامی صرافہ مارکیٹ کے مطابق 1800 روپے کمی کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 55 ہزار 736 روپے ہوگئی۔اسی طرح 1543 روپے کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار 720 روپے پر آگئی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہوکر 4332 ڈالر کا ہوگیا۔چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، ایک تولہ چاندی 62 روپے سستی ہوکر 7038 روپے کی ہوگئی۔



