سونے کی قیمت میں مزید کمی، فی تولہ 4 لاکھ 57 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت مزید 2 ہزار 700 روپے کم ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2 ہزار 700 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 536 روپے ہوگئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 315 روپے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 92 ہزار 263 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور یہ 7 ہزار 100 روپے پر برقرار رہی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 27 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 350 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button