سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج بھی کمی، فی تولہ سونا مزید ایک ہزار روپے سستا

کراچی (جانوڈاٹ پی کے) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر کمی کے بعد 4,040 ڈالر فی اونس پر آ گئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا ایک ہزار روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 26 ہزار 436 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 65 ہزار 600 روپے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی 68 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 291 روپے پر آ گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز بھی سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی تھی، جب فی تولہ سونا 4 ہزار 300 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے جبکہ 10 گرام سونا 3 ہزار 687 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے پر آ گیا تھا۔ اسی روز عالمی مارکیٹ میں سونا 43 ڈالر کمی کے بعد 4,050 ڈالر فی اونس پر بند ہوا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button