لانگ مارچ روکنا تھا، روک دیا گیا، اب چیزیں واپس ہونی چاہئیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ روکنا مقصد تھا تو اسے روک دیا گیا، اب حالات معمول پر لائے جائیں اور جو اقدامات کیے گئے ہیں انہیں واپس لیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق گورنر راج زیادہ سے زیادہ 6 ماہ تک نافذ رہ سکتا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے، جبکہ معاملہ وفاقی آئینی عدالت میں بھی لے کر جائیں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پشاور ہائی کورٹ اس معاملے کی پہلے سماعت کرے اور لارجر بینچ تشکیل دے کر درخواستوں پر فیصلہ کیا جائے۔ ان کا مؤقف تھا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی کوئی آئینی بنیاد نہیں، اس لیے تحریک انصاف کو عدالت سے ریلیف ملنا چاہیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے بارے میں انہیں معلوم نہیں کہ وہ اس وقت کہاں ہیں۔ انہوں نے ارکان اسمبلی کی گرفتاریوں پر بھی اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ گرفتاریاں نہیں ہونی چاہئیں تھیں، لانگ مارچ روک دیا گیا ہے تو اب دیگر اقدامات بھی واپس ہونے چاہئیں۔

مزید خبریں

Back to top button