گیانچند ایسرانی کی معرکۂ حق کی سالگرہ پر قوم، قیادت اور افواج پاکستان کو خراج تحسین


کراچی(جانوڈاٹ پی کے)مشیر وزیراعلی سندھ برائے محکمہ بحالی گیانچند ایسرانی نے “معرکۂ حق” میں کامیابی کے ایک سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کی عسکری طاقت اور قومی اتحاد کی واضح مثال ہے۔
گیانچند ایسرانی نے کہا کہ 10 مئی 2025 کو افواج پاکستان نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملایا اور قوم کو فخر کا لمحہ دیا۔ انہوں نے شہداء اور سیکیورٹی فورسز کو بھی زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
ان کے مطابق “معرکۂ حق” پاکستان کے وقار، قومی یکجہتی اور عوامی جذبے کی علامت بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی عوام اور اداروں کے باہمی اعتماد کی مثال ہے۔
انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سفارتی کوششوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی سفارتکاری نے عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف اجاگر کیا۔
انہوں نے ملک کے روشن اور مستحکم مستقبل کیلئے دعا بھی کی اور کہا کہ پاکستانی قوم نے ہر مشکل وقت میں اتحاد اور حوصلے کا مظاہرہ کیا ہے۔