رکن قومی اسمبلی سید ایاز علی کی میرپورپور ساکرو میں سابق چیئرمن غنی گبول سے ملاقات

ٹھٹھہ(رپورٹ:جاوید لطیف میمن/جانوڈاٹ پی کے )رکن قومی اسمبلی، سابق وفاقی وزیر مملکت برائے فوڈ سیکیورٹی اور رکن قائمہ کمیٹی برائے مواصلات سید ایاز علی شاہ شیرازی ضلع ٹھٹھہ کی تحصیل میرپور ساکرو میں سابق ناظم حاجی عبدالغنی گبول کے دفتر پہنچے اور علاقے کے معززین سے ملاقات اور بیٹھک کی۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے سید منظور شاہ شیرازی اور عبدالغنی قریشی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ملاقات کے دوران حاجی عبدالغنی گبول اور ان کی ٹیم نے سید ایاز علی شاہ شیرازی اور ان کے ہمراہ آئے مہمانوں کو روایتی لونگیوں کے تحائف پیش کرکے ان کا بھرپور استقبال کیا۔اس موقع پر میرپور ساکرو کے رہائشیوں نے سید ایاز علی شاہ شیرازی کو علاقے میں درپیش مختلف عوامی مسائل سے آگاہ کیا۔ سید ایاز علی شاہ شیرازی نے عوام کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا ان کی اولین ترجیح ہے اور لوگوں کے مسائل حل کرانے میں انہیں دلی خوشی محسوس ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انشاءَ اللہ علاقے کے مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کوشیں کی جائیں گی، تاکہ میرپور ساکرو کے عوام میں موجود احساسِ محرومی اور بے چینی کی صورتحال کا خاتمہ کیا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button