گلگت بلتستان7وزراء کو قلمدان سونپ دیئے گئے

گلگت(جانوڈاٹ پی کے)گلگت بلتستان کے7وزراء کو قلمدان سونپ دیئے گئے ، محمد علی اختر وزیر خزانہ اور اقبال حسن وزیر صحت ہوں گے ۔ناصرعلی خان کو جنگلات وجنگلی حیات اورماحولیاتی کی وزارت سونپ دی گئی جبکہ ناصرعلی خان کےپاس زراعت،ماہی پروری اور حیوانات کا محکمہ بھی اضافی ہو گا۔جلال علی شاہ کو پلاننگ ڈویلپمنٹ اور محمد نسیم کوکمیونکیش اینڈ ورکس کی وزارت دی گئی ہے، نیک نام کریم کو سیاحت کھیل وثقافت کی وزارت سونپ دی گئی۔ذوالفقار علی مراد کو لوکل گورنمنٹ اور رورل ڈیولپمنٹ کے محکمے سونپ گئے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button