پیپلزپارٹی کےامجدحسین ایڈووکیٹ بلامقابلہ گلگت بلتستان کےنئےوزیراعلیٰ منتخب

گلگت(جانوڈاٹ پی کے)پیپلزپارٹی کےامجد حسین ایڈووکیٹ بلامقابلہ گلگت بلتستان کے نئےوزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔سپیکرعمران ندیم کی زیرصدارت اجلاس میں امجد حسین ایڈووکیٹ کی کامیابی کا اعلان کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ کےلیے کسی اور امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔ ایوان میں موجود تمام ارکان نے امجد حسین ایڈووکیٹ کی حمایت کی۔خیال رہے کہ امجد حسین ایڈووکیٹ گلگت بلتستان کے پانچویں وزیراعلیٰ منتخب ہوئے ہیں۔اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے عمران ندیم گلگت بلتستان اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ن لیگ کے کفایت الرحمان ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے۔سبگدوش ہونے والے اسپیکر نذیر احمد نے نو منتخب اسپیکر عمران ندیم سے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کے بعد نذیر احمد نے اسپیکر کی نشست عمران ندیم کے سپرد کردی۔

مزید خبریں

Back to top button