لاڑکانہ میں گیس سلینڈر دھماکہ، 3 افراد جھلس کر زخمی، ایک کی حالت تشویشناک


لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو / نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)لاڑکانہ شہر کے ایئرپورٹ روڈ پر واقع گلشن مدینہ کالونی میں گیس سلینڈر پھٹنے کے نتیجے میں 30 سالہ محمد صالح جمالی اور دو خواتین سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
واقعے کے فوری بعد زخمیوں کو تشویشناک حالت میں Chandka Medical College Hospital منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے محمد صالح جمالی کے جسم کا تقریباً 90 فیصد حصہ جھلسنے کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی حالت نازک قرار دی ہے۔
اہل خانہ کے مطابق صبح کے وقت گھر میں چائے گرم کی جا رہی تھی کہ اچانک گیس سلینڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں گھر میں موجود افراد آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ دھماکے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔