نایاب ڈولفن پکڑنے والا مچھیر ا گرفتار

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کی ریاست بہار کے ضلع سہرسہ میں نایاب نسل کی گنگا ڈولفن پکڑ کر گھر لے جانے والے مچھیرے کو گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈولفن دریائے کوسی میں مچھیرے کے جال میں پھنس گئی تھی۔ مچھیرے نے اسے آزاد کرنے کے بجائے گھر منتقل کردیا، جبکہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد محکمہ جنگلات اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور مبینہ طور پر تین روز بعد مچھیرے ویرندر مکھیا کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹس کے مطابق گنگا ڈولفن بھارت میں محفوظ جنگلی حیات میں شامل ہے اور وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ 1972 کے تحت اس کا شکار یا اسے ہلاک کرنا جرم ہے۔
گنگا ڈولفن ایک خطرے سے دوچار میٹھے پانی کی نسل ہے اور بھارت اسے اپنا قومی آبی جانور قرار دے چکا ہے۔



